ایران میں 1۔3 ملین ٹن اسٹیل انگوٹس کی برآمدات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران، 3 ملین 191 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں بیلیٹ اور بلوم کی برآمدات کا 8۔76 فیصد کا حصہ تھا۔

ایران اسٹیل ایسوسی ایشین کے مطابق؛ اس عرصے کے دوران، ملک میں 2 ملین 451 ہزار ٹن بیلیٹ اور بلوم اور 740 ہزار ٹن اسلب کی برآمدات ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران ملک میں 3 ہزار ٹن بیلیٹ اور بلوم کی درآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے؛ حالانکہ اسلب کی درآمدات میں گزشتہ سال کی بنسبت 50 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مجموعی طور پر اسی عرصے کے دوران 3 ملین 809 ہزار ٹن  یبلیٹ، بلوم اور اسلب کی برآمدات ہوئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پچھلے 7 مہینوں کے دوران ایک ملین 345 ہزار ٹن اسٹیل مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران، 482 ہزار ٹن اسٹیل مصنوعات کی درآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =