ایران بجلی گھر کے سازوسامان کی صنعت میں غیر ملکی انحصار کو کمی کے راستے پر گامزن

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ملکی ماہرین نے بجلی گھر کے سازو سامان کی صنعت میں غیر ملکی انحصار کو کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پہلی بار کیلئے آکسیجن تجزیہ کار ڈیوائس کو تیار کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار تھرمل پاور کمپنی کے جنرل منیجر"اسماعیل نمازی" نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آکسیجن تجزیہ کار جو بجلی گھروں میں استعمال کیا جاتا ہے، پہلے غیر ملکی کمپنیوں کی ملکیت میں تھا اور اس کا غیر ملکی نمونہ خریدنے کیلئے بہت پیسہ خرچ ہوتا تھا؛ لیکن  اب مقامی ماہرین نے پہلی بار اسے ملک میں ڈیزائن اور تیار کرلیا ہے۔

نمازی کا کہنا ہے کہ ملک میں پیداوار کے فروغ کی مہم کے سلسلے میں ہم نے اس آلے کو تیار کرلیا ہے کہ تا اسی طریقے سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بچت سمیت غیر ملکیوں پر ہمارا انحصار بھی کم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی تھرمل پاور جنریشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر "محسن طرز طلب" نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ 2011ء کے ابتدائی دنوں میں تھرمل پاور پلانٹوں کی برائے نام صلاحیت تقریبا 54 ہزار میگاواٹ تھی جس میں 25 فیصد اضافے کیساتھ 68 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 2011ء کے ابتدا میں زیادہ سے زیادہ کھپت کی ضرورت، تقریبا 42 ہزارمیگاواٹ تھی جو ابھی بڑھ 58 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =