ایرانی لاؤ انفورسمنٹ فورس کا کینیڈا پولیس کے عدم تعاون پر احتجاج

تہران، ارنا- ایرانی لاؤ انفورسمنٹ فورس کے سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے انٹرپول تنظیم کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں کینیڈا کی پولیس کیجانب سے ملک کی معاشی نظام میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کیس کے تعاقب میں عدم تعاون پر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق، "ہادی شیرازد" نے مزید کہا کہ چونکہ انٹرپول، ممالک کی پولیس کے مابین تنازعات کو نپٹانے اور ان کے حل کی ذمہ دار ہے، لہذا انٹرپول کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے ایک خط میں ہم نے ملک کے معاشی نظام میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کیخلاف دائر کیس کا تعاقب  کرنے میں کینیڈا کی پولیس کے عدم تعاون پر احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی معاشی نظام میں خلل ڈالنے والے اور معاشی بدعنوان "محمدرضا خاوری" جو کینیڈا میں فرار ہوگئے ہیں، کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کے باوجود کینیڈا کی پولیس نے ان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا ہے۔

 شیرزاد نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنا پر ہم کینیڈا میں خاوری کی رہائش سے واقف ہیں اور ان کی چھپنے کی جگہ پر ایرانی پولیس کی واقفیت سے متعلق کینیڈا کی پولیس سے مسلسل خط و کتابت اور اسے گرفتار کرنے اور اس کے حوالے کرنے کی کوششوں کے باوجود کینیڈا کی پولیس کی طرف سے کوئی تعاون نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لہذا ہم نے انٹرپول تنظیم کو خط لکھ کر اس حوالے سے اپنے احتجاج کا اظہار کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =