16 نومبر، 2020 4:08 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84112529
0 Persons
ایرانی علاقے جہرم کی یورپ کو 70 ٹن لیموں کی برآمدات

شیراز، ارنا- ایرانی صوبے فارس کی محکمہ زارعت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال میں اس صوبے کے علاقے جہرم سے 70 ٹن لیموں کو یورپ میں برآمد کیا گیا ہے۔

"علی جوکار" نے مزید کہا کہ اس علاقے میں پیداوار لیموں کے اعلی معیار کی وجہ سے اس کی یورپی اور ایشیایی مارکیٹس میں بہت بڑی مانگ ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے اخر تک غیر ملکی ملکوں کو 500 ٹن لیموں کی برآمدات ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لیموں کی برآمدات کیلئے محکمہ صحت سے جواز حاصل کیا گیا ہے اور ان کی صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیر ہوتے ہوئے برآمدات ہوجاتی ہیں۔

جوکار نے مزید کہا کہ علاقے جہرم میں 10 ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اراضی میں  لیموں کے باغات ہیں اور رواں سال میں 400 ہزار ٹن لیموں کی پیداوار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہرم میں پیداوار لیموں کو خلیج فارس ملکوں سمیت یورپی ممالک بشمول ہالینڈ، جرمنی اور برطانیہ میں برآمد کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =