اصفہان یونیورسٹی میں "رومی پر ریسرچ" کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

اصفہان، ارنا- ایرانی صوبے اصفہان میں نامور شاعر رومی پر ریسرچ کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا آن لائن انعقاد کیا گیا اور 5 جنوری تک ہفتہ وار خصوصی اجلاسوں کے انعقاد سے جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد کا اصل مقصد نامور شاعر مولانا جلال الدین بالخی کے خیالات اور اثرات پر تازہ تری ریسرچ اور مطالعے کو منظر عام پیش کرنا ہے جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، فارسی زبان اور ادب کے ماہرین اور ملکی اور غیر ملکی ریسرچرز حصہ لیں گے۔

اصفہان یونیورسٹی کی خاتون استاد "زہرہ نجفی" نے کہا کہ منعقدہ اس کانفرنس میں مجموعی طور رومی سے متعلق 14 اجلاسوں کا انعقاد ہوگا اور ساتھ ہی 56 افراد تقریر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا اس کانفرنس میں رومی پر سب سے بہترین مضامین، رسائل اور کتابوں کا ایوارڈ سے نوازا کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ جلال الدین محمد بلخی، ساتویں صدی کے نامور ایرانی شاعر ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اصفہان یونیورسٹی، ایران کی پانج بہترین جامعات میں شامل ہے اور اس میں 400 غیر ملکی طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =