16 نومبر، 2020 3:10 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84112459
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران،ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں755 ہزار و 121 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ 564 ہزار 699 افراد علاج ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 42 ہزارافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 486 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 13 ہزار و 53 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 54 ملین سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے ایک ملین و 300 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =