تہران اور کابل کا جامع اسٹرٹیجک تعاون کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایرن اور افغانستان کے نائب وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون معاہدے سے متعلق مذاکرات کے پانچویں دور کے اجلاس سے پہلے ایک ملاقات میں جامع اسٹرٹیجک تعاون معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدے سے متعلق مذاکرات کے پانچویں دور کا آج بروز اتوار کو انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے ایرانی وفد کی قیادت کی اور اس کے ساتھ ساتھ نائب افغان وزیر خارجہ "میرویس" نے افغان وفد کی قیادت کی۔

عراقچی نے منعقدہ اس اجلاس میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ جلد از جلد دونوں ممالک کے صدور جامع تعاون معاہدے پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدہ، سیاسی، سلامتی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں سمیت، دونوں ملکوں کے شہریوں کے مسائل اور پانی کے مسئلے سے متعلق طویل المدتی تعاون ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =