ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدے سے متعلق مذاکرات کے پانچویں دور کا انعقاد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدے سے متعلق مذاکرات کے پانچویں دور کا آج بروز اتوار کو انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" نے ایرانی وفد کی قیادت کی اور اس کے ساتھ ساتھ نائب افغان وزیر خارجہ "میرویس" نے افغان وفد کی قیادت کی۔

عراقچی نے منعقدہ اس اجلاس میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ جلد از جلد دونوں ممالک کے صدور جامع تعاون معاہدے پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدہ، سیاسی، سلامتی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں سمیت، دونوں ملکوں کے شہریوں کے مسائل اور پانی کے مسئلے سے متعلق طویل المدتی تعاون ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقچی اور میر ویس نے اس اجلاس سے پہلے ایک الگ ملاقات میں جامع تعاون معاہدے کے جلد از جلد دستخط پر پختہ عزم کا اظہار کرلیا۔

خیال رہے کہ ہونے والے مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =