ہتھیاروں کے شعبے میں ایران کی طاقت حیران کن ہے: عراقی فضائیہ کے سربراہ

تہران، ارنا- عراقی فضائیہ کے سربراہ نے ہتیھاروں کے شعبے میں ایران کی طاقت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دوست اور برادر ملک کی حیثیت سے ایرانی صلاحیتوں پر فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "سمیر زکی حسین" نے اتوار کے روز اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈئیر جنرل "یوسف قربانی" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دفاعی اور اسلحے کے شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو سراہتے ہوئے کہا ایران نے دفاعی صنعت میں بہت بڑی پیشرفت کی ہے اور اعلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

زکی حسین نے گزشتہ سالوں کے دوران اپنے دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی وقت داعش دہشتگرد گروہ نے عراق کے بعض شہروں پر قبضہ جمایا تھا اور ایران نے داعش کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے عراق سے بہت تعاون کیا۔

انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان بہت ساری شعبوں میں مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات اعلی سطح پر ہیں۔

عراقی فضائیہ کے سربراہ نے داعش کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے شہید جنرل سلیمانی کے عظیم کردار کو سراہتے ہوئے ان سے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایرانی اعلی کمانڈر کی شہادت نے ایران اور عراق دونوں ملکوں پر بہت بڑا نقصان پہنچایا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور تعاون کی توسیع پر زور دیا۔

زکی جسین نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے عراق کی مدد کو ہرگز نہیں بھولیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =