ایرانی یونیورسٹی کے 6 فیکلٹی ممبران کو دنیا کے اعلی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

خرم آباد، ارنا – لرستان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر برائے تحقیقی امور نے کہا ہے کہ لرستان یونیورسٹی کے 6 فیکلٹی ممبران کو دنیا کے 2٪ اعلی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

یہ بات احمد احمدی خلجی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ لرستان یونیورسٹی کے 6 فیکلٹی ممبران 'محسن ایزدی ، امیر حمزہ حقی آبی ، مسعود علیرضایی ، علی فرمانی ، سعید فرہادی و یعقوب منصورپناہ ' کو دنیا کے تاپ سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی سائنسی ڈیٹا بیس اسکوپس بیس دنیا کے اعلی محققین کو 22 سائنسی شعبوں اور 176 ذیلی مضامین میں خاص طور پر درجہ بندی کرتا ہے۔

اس ڈیٹا بیس میں منتخب ہونے والے پروفیسر کے مضامین کو دوروں اور مطالعوں کی تعداد کی بنیاد پر درجہ بندی کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =