امریکی انتخابات کے بعد ہونے والے واقعات سبق آموز تھے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی اسپیکر نے امریکی صدارتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتخابات کے واقعات نے اس ملک کا اصل چہرہ ظاہر کیا اور اس کے تسلط کو توڑ کر امریکی زوال کے رجحان کو تیز کیا۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ امریکی انتخابات اور اس سے پہلے اور بعد کے واقعات سبق آموز تھے۔ امریکہ، جس نے اپنے میڈیا کی طاقت سے کئی سالوں سے سماجی ، سیاسی اور معاشی مسائل کو چھپایا، اب اس کا اصل چہرہ بغیر کسی نقاب دنیا کے سامنے دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے امریکی صدر کو جان لینا چاہئے کہ ایرانی عوام نے اپنا راستہ ڈھونڈ لیا ہے اور وہ چاہتے ہیں معیشت، فلاح و بہبود، سلامتی اور اسٹریٹجک مواقع پیدا کرنے میں طاقت کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ ایران پر کوئی مؤثر دباؤ کو ناممکن اور مہنگا بنائیں۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہاکہ جیسے کچھ دن پہلے میرے پیارے بھائی سید حسن نصراللہ نے کہا تھا ہم شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قاتل کی شکست پر خوش ہیں اور سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھاکہ جنہوں نے اس دنیا میں " انا ربکم الاعلی " کا نعرہ پکاڑے تو الہی روایت کے مطابق اس کو دنیا اور آخرت میں ذلیل کیا جائے گا۔ 

ہم امریکہ میں موجودہ بدعنوان حکومت کو ان کے غلط فیصلوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ، اس جنایات کے خاتمے کا واحد راستہ خطے سے امریکی افواج کا انخلاء ہے لیکن ہم جواری ٹرمپ کی شکست پر خوش ہیں کیونکہ یہ ان تمام جنایات کی جڑ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =