وسطی اور جنوبی ایشیاء میں "جدید معیشت" میں ایران دوسرے نمبر پر آگیا

تہران، ارنا -  ایرانی وزارت  انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایران دنیا کے 131 ممالک میں سے 67 ویں اور وسطی اور جنوبی ایشیاء میں جدید معیشت میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ، ورلڈ اکنامک فورم نے گلوبل انوویشن انڈیکس 2020 سے حاصل کردہ رپورٹ میں  جدت اور بدعت کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک کا جائزہ لیا ہے اور ہر خطے میں سرفہرست تین ممالک کا تعین کیا ہے ۔

وسطی اور جنوبی ایشین میں ایران بھارت اور قازقستان کے بعد خطے کا دوسرا ملک ہے۔ سوئٹزرلینڈ، سویڈن، امریکہ، برطانیہ، نیدرلینڈز، ڈنمارک، فن لینڈ، سنگاپور، جرمنی اور جنوبی کوریا جدید معیشت کے لحاظ سے بالترتیب دنیا کے سب سے اوپر 10 ممالک ہیں۔

بہزاد احمدی نے کہا کہ ایران پر عائد سخت پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ جس نے تحقیق اور ترقیاتی شعبے کو کسی حد تک متاثر کیا ہے، ایران کی اس پوزیشن کا حصول ملک، اداروں، افراد اور  متعلقہ کمپنیوں کے لئے ایک کامیابی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha