ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں کا افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک ایک اجلاس کے دوران افغان امن عمل سے متعلق تازہ ترین تبدیلیوں سمیت اس حوالے سے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس اجلاس کا ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد انعقاد کیا گیا۔

پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کے امور "محمد صادق" نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "محمد ابراہیم طاہریان فرد" سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کو مفید اور تعمیری قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ  دونوں فریقین نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق تعاون سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان، افغانستان کی صورتحال میں بہتری آنے میں کردار ادا کرنے پر، پُرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور اسلام آباد، افغان امن عمل سے متعلق مشترکہ مواقف رکھتے ہیں اور اس حوالے سے اپنے مقاصد کے حصول تک باہمی تعاون میں مزید اضافہ کریں گے۔

قریشی نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے بھی اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران افغان مسئلے پر مزید تعاون سے اتفاق کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =