پڑوسیوں کیساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کر سکتے ہیں: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ہمسایہ ممالک کے نام سے اپنے انگریزی پیغام میں کہا ہے کہ صرف ایک ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگلے 70 دنوں تک جائے گا مگر ہم یہاں ہمیشہ رہیں گے۔
ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کی فراہمی کے لئے اجنبیوں سے داؤ لگانا کبھی بھی اچھا جوا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں سے بات چیت کے لئے اپنا ہاتھ بڑھا رہے ہیں، اختلافات کو حل کرنے کے لئے ہم مل کر ایک بہتر مستقبل بنا سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایک اور ٹوئٹ میں عربی زبان میں ہمسایہ ممالک کو بھی ایسا ہی پیغام جاری کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha