26 اکتوبر، 2020 4:57 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84088965
0 Persons
اقوام متحدہ جنگی جنون کا شکار امریکہ پر قابو رکھے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اس بین الاقوامی تظیم سے مطالبہ کیا کہ امریکہ پر قابو رکھے جس نے اپنی 244 سالہ تاریخ کے 220 سال کو جنگ میں گزارا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کی 75 سالگرہ میں اپنی میزبان پر قابو رکھنا چاہیے؛ وہ میزبان جس نے اپنی 244 سالہ تاریخ کے 220 سال کو جنگ میں گزارا ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ اس نے صرف 1945 کے بعد سے اپنی خواہشوں کی نافرمانی کرنے والوں کیخلاف 39 فوجی جنگیں اور 120 اقتصادی جنگیں کیں (اور در حقیقت ان میں سے زیادہ تر ناکام ہوچکے ہیں)۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ در حقیقت جنگ کا کوئی جیتنے والا نہیں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =