ایران میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں 8 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی نیشنل پیٹروکیمیکل کمپنی کے مینیجر برائے پروڈکشن کنٹرول نے کہا ہے کہ رواں سال کے پچھلے 7 مہینوں کے دوران، پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں 8 فیصد کا اضاضہ ہوا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اکتوبر کے آخر تک 35 میلین پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "سید جلال میرہاشمی" نے آج بروز پیر کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹروکیمیکل یونٹوں میں اچھی پیداواری صلاحیت موجود ہے اور کچھ موجودہ پریشانیوں کے باوجود مختلف پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تیاری اور فروخت قابل قبول حالت میں ہے۔

 میر ہاشمی نے ملک میں پیٹروکیمیکل کمپلکس کی پیداواری صلاحیت میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں سال کے دوران، پیٹرو کیمیکل صنعت میں مصنوعات کی پیداوار کا فروغ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹروکیمیکل صنعت ترقی کی سب سے اہم ستون اور ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی محرک قوت ہے؛ نیشنل پیٹرو کیمیکل کمپنی کا نقطہ نظر یہ ہے کہ پروڈکشن چین کو مکمل کیا جائے، مصنوعات میں تنوع پیدا کیا جائے، صنعتوں کی ضروری سامان کو مہیا کیا جائے اور اس معروف صنعت میں پروڈکٹ پورٹ فولیو کی قدر میں بھی اضافہ کیا جائے۔

میرہاشمی نے ملک میں صلاحیتوں اور بنیادی ڈھانچوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کی صلاحتیں موجود ہیں اور نئے منصوبوں کے نفاذ سے مصنوعات کی پیداوار کا فروغ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر تیل نے حالیہ دنوں میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2021 تک ملک میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار 100 ملین تک پہنچ جائے گی جس کی مالی شرح 25 ارب ڈالر ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =