24 اکتوبر، 2020 4:56 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84087250
0 Persons
ایران کا لیبیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق "سعید خطیب زادہ" نے جنگ بندی کے معاہدے میں اقوام متحدہ اور لیبیایی مذاکرات کرنے والوں کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ جنگ بندی بدستور قائم رہے گا اور سارے فریقین اپنے وعدوں کا نبھائیں گے۔

انہوں نے لیبیا میں مذاکرات کرنے والوں کے درمیان مفاہمت کے عمل میں بیرونی عناصر کی عدم مداخلت کے ضرورت پر زوردیا۔

خطیب زادہ نے ایک بار پھر لیبیا کے بحران کے حل میں فوجی طریقوں کا مسترد کرتے ہوئے اس مسئلے کے سیاسی حل کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں جنیوا میں جاری مذاکرات کے نتیجے میں لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے؛ اس معاہدے پر فریقین نے جمعے کو دستخط کیے۔

یہ بات قابلذ ذکر ہے کہ لیبیائی شہر طرابلس میں اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ حکومت قائم ہے، تاہم ملک کے مشرقی شہر بن غازی میں خلیفہ حفتر نے ایک متوازی حکومت بھی قائم کر رکھی تھی۔
اقوام متحدہ نے اس  جنگ بندی معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

ان مذاکرات میں ثالثی اقوام متحدہ کی مندوب برائے لیبیا اسٹیفنی ویلیمز کر رہی تھیں۔ جب کہ لیبیا میں فریقین کی فوجوں کے فائیو پلس فائیو جوائنٹ ملٹری کمیشن نے اس معاہدے پر اتفاق کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا میں امن اور استحکام کے لیے یہ ایک اہم موڑ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 7 =