24 اکتوبر، 2020 4:40 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84087230
0 Persons
ایران میں گھریلو سامان کی تیاری میں 52 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، ایک ملین 964 ہزار 200 مختلف قسم کے گھریلو سامان کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8۔52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی عرصے کے دوران، 590 ہزار 500 ٹی وی ڈیوائسز کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 84 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ، رواں سال کے پچھلے 6 مہینوں کے دوران 919 ہزار600 ریفریجریٹر کی تیاری ہوئی ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1۔37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، 454 ہزار 100 واشنگ مشینز کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5۔54 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایران میں گھریلو سامان کی تیاری کی ایسوسی ایشن کے سربراہ "حمید رضا غزنوی" نے کہا کہ گزشتہ سال تک ملک میں گھریلو سامان کے 60 فیصد کا حصہ غیر ملکی سامان پر مشتمل تھا لیکن ایران کیخلاف پابندیاں لگانے سے وہ سب ملک کی مارکیٹ سے نکل گئے اور اب رسد اور طلب کے توازن کو بحال کرنے کیلئے گھریلو پیداوار میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =