23 اکتوبر، 2020، 1:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84085907
T T
0 Persons
ایران میں گاڑی کی پیداوار میں 19 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے پچھلے 6 مہینوں کے دوران 414 ہزار 300 مختلف قسم کی گاڑیوں کو تیار کیا گیا ہے جن کی پیداوار میں 19 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایرانی محکمہ برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران 22 منتخب صنعتی اور معدنی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک میں 414 ہزار سے زائد مختلف قسم گاڑیوں کی پیداوار کی گئی ہے جس میں 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، 13 ملین 900 ہزار ٹن خام اسٹیل کی پیداوار کی گئی ہے جس میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران، ایک ملین 964 ہزار 200 مختلف قسم کے گھریلو سامان کی تیاری ہوئی ہے جس میں 8۔52 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 اس کے علاوہ رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، 196 ہزار 200 ٹن ایلومینیم انگوٹس کی پیداوار کی گئی ہے جس میں 2۔53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک میں 35 ملین 600 ہزار ٹن سمنٹ کی پیداوار ہوئی ہے جس میں 4۔14 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 اس کے علاوہ رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، ملک میں 30 ملین 500 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار ہوئی ہے جس میں 9۔7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .