تہران یونیورسٹی کی ایشیا کی بہترین جامعات میں 58 ویں پوزیشن

تہران، ارنا- یو۔ ایس نیوز انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق 2021ء میں تہران یونیورسٹی کو ایرانی بہترین جامعات میں پہلی پوزیشن، ایشیائی جامعات میں 58 ویں پوزیشن اور دنیا کی جامعات میں 387 ویں پوزیشن حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو۔ ایس نیوز انسٹی ٹیوٹ نے 2021 کیلئے 86 ممالک کی 1500 ٹاپ یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا ہے۔

عالمی سطح پر تحقیقی کریڈٹ 5۔12 فیصد، علاقائی تحقیقی کریڈٹ 5۔12 فیصد، بین الاقوامی تعاون کی شرح 10 فیصد، نامور جریدوں میں شائع ہونے والے مضامین 10 فیصد، حوالہ جات 10 فیصد، مجموعی حوالہ 5۔7 فیصد، کل اشاعتیں 10 فیصد، کتابیں 5۔2 فیصد، کانفرنس 5۔2 فیصد وہ اہم اشارے ہیں جن کو یو ایس نیوز انسٹی ٹیوٹ کی درجہ بندی میں لحاظ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کی 589 یونیورسٹیاں دنیا کی پہلی 1500 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں جن میں 36 یونیورسٹیوں کا تعلق ایران سے ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =