20 اکتوبر، 2020 2:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84081863
0 Persons
ایران سے 30 بلین ڈالر مصنوعات کی برآمدات

بجنورد، ارنا – ایرانی وزارت صنعت، کانوں اور تجارت کے ڈائریکٹر جنرل برائے صوبائی امور نے کہا ہے کہ روان سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران ملک سے 30 بلین ڈالر مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بات ایرج حسن زادہ نے آج بروز منگل ایرانی صوبے خراسان شمالی کی صنعت، تجارت اور مائنز تنظیم کے قائم مقام علی اصغر رضازادہ کی تعارفی تقریب میں گفتگو کرتےہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں ملک سے 30 ارب ڈالر سامان کو برآمد کیا گیا ہے جن میں سے پٹرول اور میتھانول اہم برآمدی اشیاء تھیں۔

ان برآمدی مصنوعات کا 74فیصد کا مقصد چین، متحدہ عرب امارات، عراق، ترکی اور افغانستان ہے  

انہوںنے موجودہ صورتحال میں  ملکی برآمدات کی اچھی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 13 اکتوبر تک ملک سے برآمد ہونے والی اشیا کی شرح 36 ارب ڈالر ہوگئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =