19 اکتوبر، 2020 4:33 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84080763
0 Persons
دو ایرانی طالبعلم شطرنج کے عالمی مقابلوں کے چیمپئن بن گئے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے دو طالب علموں نے شطرنج کے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دو طالب علم "محمد جواد خورشیدی" اور "سحر معصومی" نے شطرنج کے آنلائن عالمی مقابلوں میں اپنی مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے اس ایونٹ کے چیمپئن بن گئے۔

ان مقابلوں کا ورلڈ اسٹوڈنٹ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کی تکنیکی کمیٹی نے دو ابتدائی اور آخری مراحل میں شطرنج کے پریمیم پلیٹ فارم اور کیمرہ مانیٹرنگ کے تحت انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے جو سوئس طریقہ کار کے مطابق اور 11 راؤنڈ میں منعقد ہوا، میں ایرانی 9 قابل لڑکیاں فائنل میں شرکت کیلئے لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں اور سحر معصومی نے بھی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں جیتنے والے کو نقد انعام جیتنے سمیت چین میں 2021 کے ورلڈ اسٹوڈنٹ مقابلہ میں حصہ لینے کا لائسنس ملے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =