19 اکتوبر، 2020 12:20 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84080318
0 Persons
ایک خوشحال اور آزاد افغانستان سب کے مفاد میں ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آزاد ، ترقی یافتہ ، پرامن اور مستحکم افغانستان کو سب کے مفاد کے لئے قرار دیتا ہے اور ایران افغان گروپوں کے درمیان مذاکرات میں حقیقی مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کا نتیجہ افغان حکومت اور عوام کے فخر اور ان کی کامیابیوں کا تحفظ ہے۔

یہ بات "سعید خطیب زادہ" نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ پمپیو کے ایران کے ساتھ اسلحہ کی تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کے حالیہ اظہارات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اظہارات سب سے اہم علامت ہیں کہ انہیں یہ بھی یقین نہیں ہے کہ امریکی یکطرفہ پابندیاں کامیاب رہا ہے ۔
خطیب زادہ نے قرہ باغ کے بحران اور ایران کے اطراف کے میزائل حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ریڈ لائن اپنے شہریوں کی سلامتی ہے اور مسلح افواج نے ضروری انتباہ دیا ہے کہ ایران پر کسی بھی حملے کے چاہے نادانستہ ہی اس کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے ٹرمپ کے ایران کے ساتھ مذاکرات اور اسے مزید مشکل بنانے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کہ امریکہ یہ معقولیت نہیں دے گا کہ ایران کے خلاف اس کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ایرانی ترجمان نے تہران میں یوکرائن کے طیارے کے حادثے پر ایران اور یوکرائن مذاکرات کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائنی وفد ایران پہنچ گیا ہے اور آج صبح نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کی سربراہی میں ایرانی ٹیم کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =