18 اکتوبر، 2020 9:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84079727
0 Persons
ایران کی افغان امن عمل اور انٹرا افغان ڈائیلاگ کی حمایت

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور افغانستان کی اعلی قومی مفاہتمی کونسل کے سربراہ نے ایک ملاقات میں افغان حکومت کی قیادت میں امن عمل اور افغان انٹراڈائیلاگ کی حمایت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان کی اعلی قومی مفاہتمی کونسل کے سربراہ "عبداللہ عبداللہ" نے آج بروز اتوار کو "محمد جواد ظریف" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان حکومت کی قیادت میں امن عمل اور افغان انٹراڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے عبداللہ کیجانب سے سیاسی عمل میں حصہ لینے اور اعلی قومی مفاہتمی کونسل کی قیادت کا عہدہ سنبھالنے سمیت افغان سیاسی نظام میں طالبان گروہ کی شرکت کی حمایت کی۔

در این اثنا عبداللہ نے افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں اور افغان انٹرا ڈائیلاگ کی صورتحال کی وضاحت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی اعلی قومی مفاہتمی کونسل کے سربراہ آج بروز اتوار کو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے اس سے افغان امن عمل کی علاقائی حمایت کے مقصد سے پہلے پاکستان اور بھارت کا دورہ کیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =