تبریز میں آٹو پارٹس اور ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد ہوگا

تبریز،ارنا- ایرانی شہر تبریز میں آٹو پارٹس اور ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش کا 20 سے 23 اکتوبر تک 5 مختلف ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار تبریز بین الاقوامی نمائشوں کے ڈائریکٹر جنرل "حبیب ماہوتی" نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منعقدہ اس نمائش میں چین، ترکی، پولینڈ، جنوبی کوریا، تائیوان کے نمائندے حصہ لیں گے۔

ماہوت کا کہنا ہے کہ تبریز کی ان دو بین الاقوامی نمائشوں میں تہران، مشرقی آذربائیجان، مغربی آذربائیجان، خراسان رضوی، اصفہان، سمنان، خوزستان، گیلان اور مرکزی کے صوبوں کے نمائندے  اس شعبے میں تیارہ کردہ نئی مصنوعات کا متعارف کروائیں گے۔

انہون نے کہا کہ ان نمائشوں میں ہلکی اور بھاری گاڑیوں کیلئے ہر طرح کے اسپیئر پارٹس، مرمت اور تشخیصی آلات، ہر قسم کے انجن آئل، فلٹرز، کار لائٹس، بیرنگ، پیڈ اور بیلٹ، کاروں کیلئے برقی اور حفاظتی نظام، صنعتی چپکنے اور ڈٹرجنٹ، آٹوموٹو سیال، انڈکشن حرارتی آلات کو منظر عام پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تبریز میں آٹو پارٹس اور ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش کا 20 سے 23 اکتوبر تک انعقاد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =