ایران کیساتھ کثیرالجہتی کے حامیوں کے تعاون کی راہ ہموار ہوگئی: ایرانی سفیر

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ملک کیخلاف اسلحے پابندیوں کے خاتمے کو جوہری معاہدے کے تحفظ کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تہران کیساتھ کثیر الجہتی تعاون کے حامیوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید محمد علی حسینی" نے اج بروز اتوار مطابق 18 اکتوبر کو ایرانی اسلحے کیخلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کی مناسبت سے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق یہ جوہری معاہدے کے تحفظ کا اہم موڑ ہے۔

حسینی نے کہا کہ اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی پیروی کرنے والے اور کثیر الجہتی تعاون کے حامی ممالک کو ایران سے قانونی تعاون کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے قرارداد 2231 کے مطابق ایرانی اسلحے کیخلاف عائد پابندیوں اور ساتھ ہی بعض شہریوں اور فوجی عہدیداروں کی سفری پابندیوں کا خاتمہ ہوگیا۔

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی پر توسیع نہ کرنے پر ایران پر 13 سالہ روایتی ہتھیاروں کی پابندی آج خود بخود ختم ہوگئی۔

قبل ازیں امریکہ نے ایران پر اسنیپ ہیک کے ذریعے یک طرفہ پابندی عائد کرتے ہوئے ساتھ نہ دینے والے رکن ممالک کو دھمکیاں دی تھیں؛ امریکہ ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے 2018 میں ہی دستبردار ہوگیا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے پابندی کے خاتمے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکا کی ناکامی اور ایران کی معاہدے کی پاسداری و بہترین سفارت کاری کا نتیجہ قرار دیا۔

پابندی کے خاتمے کا مطلب ہے کہ ایران قانونی طور پر روایتی ہتھیاروں کی خرید و فروخت کر سکے گا جس میں میزائل، ہیلی کاپٹر اور ٹینک شامل ہیں اور اپنی دفاعی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اسلحہ فروخت بھی کرسکے گا؛ تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلحہ و جنگی ساز و سامان کے لیے بیرون ملک کے بجائے خود پر انحصار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد ایران اور عالمی قوتوں (امریکہ، برطانیہ، روس، چین، جرمنی اور فرانس) نے جوہری معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایران نے جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے افزودہ شدہ یورینیم کے ذخائر کو 15 سال کے لیے محدود کرنے اور سینٹری فیوجز کی تعداد کو 10 سال میں بتدریج کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =