دشمن نے اندرونی تنازعات پر خصوصی سرمایہ کاری کی ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نے اندرونی اختلافات اور تنازعات پر خصوصی سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے ملک کے سارے عہدیداروں اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی عقلیت اور سکون کیساتھ تنازعات اور اختلافات کا خاتمہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز اتوار کو کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ملک کیخلاف امریکی معاشی جنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی منصوبہ بندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ غیر انسانی اور غیر قانونی امریکی پابندیوں نے ملک کی غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی کو کم کردیا ہے اور 2020 میں ملک کی زرمبادلہ کی کمائی کو 2009 کی دہائی کے اوائل میں ملکی زرمبادلہ کی کمائی سے موازنہ نہیں کی جاسکتی ہے تا ہم پابندیوں کے ڈھائی سال گزرنے کے بعد حکومت اپنے منصوبوں کی مدد سے امریکی مذموم مقصد یعنی ملک کی تباہی کے حصول کو شکست کا سامنا کیا ہے۔

صدر روحانی نے ملک میں سیاسی سکون کے تحفظ اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر نے ملک کیخلاف شدید معاشی جنگ اور پابندیوں کے علاوہ ایران میں اندرونی تنازعات اور اختلافات پر خصوصی سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے دشمن کی سازشوں کیخلاف چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے سارے عہدیداروں اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی عقلیت اور سکون کیساتھ تنازعات اور اختلافات کا خاتمہ دیں ۔

انہوں نے ملک کی معیشت میں نجی شعبے کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی ہمہ جہتی حمایت سمیت پیداوار اور برآمدات بالخصوص علم پر مبنی کمپنیوں کے حوالے سے اس کے کردار کا فروغ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =