ایرانی انیمیشن کو پولش میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا-  ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم-انیمیشن White whale کو پولینڈ میں منعقدہ وارسا فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وارسا فلم فیسٹیول کا 9 سے 18 اکتوبر تک پولینڈ میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ہدایتکار "امیر مہران" کی بنائی گئی انیمیشن White whale کو سب سے بہترین انیمیشن کے طور پر چن لیا گیا۔

 واضح رہے کہ وارسا فیسٹیول، کانز، برلن، وینس، شنگھائی، کارلو ویواری وغیرہ جیسے فلم میلوں کیساتھ دنیا کے سرفہرست 15میلوں میں سے ایک ہے اور اسے عالمی سنیما پروڈیوسروں کی عالمی اسمبلی نے منظور کیا ہے۔

اس انیمشین کا دورانیہ 10 منٹس ہے اور کسی آدمی کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جو ایک فضائی حملے میں کھوئے ہوئے دوستوں کی تلاش میں ہے اور اس کی واحد نشانی ایک سفید وہیل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =