18 اکتوبر، 2020 12:08 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84079004
0 Persons
عبداللّہ عبداللّہ تہران پہنچ گئے

تہران، ارنا - افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کا چیئرمین ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

عبداللہ عبداللہ آج دوپہرسے پہلے ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیلیے افغان قومی پارلیمنٹ کے اراکین، افغان وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ تہران کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے۔

عبداللہ ایرانی حکام کے ساتھ باہمی تعاون اور افغانستان میں امن  و سلامتی کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عبداللہ عبداللہ نے اس تین روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر، اسپیکر ، وزیر خارجہ اور دیگر ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

عبداللّہ تہران کا سفر کرنے سے پہلے پاکستان اور نئی دہلی کا سفر کر چکے ہیں اور وہ امن عمل کی حمایت کے لئے علاقائی اتفاق رائے پیدا کرنےکی کوشش کر رہا ہے تاکہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے افغانستان میں جنگ ختم ہوسکے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =