دنیا کے ساتھ ایران کے دفاعی تعاون کو معمول پر لانا کثیرالجہتی کی فتح  ہے : ظریف

تہران۔ ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج سے دنیا کے ساتھ ایران کے دفاعی تعاون کو معمول پر لانا کثیرالجہتی کے ساتھ ساتھ ہمارے خطے میں امن و سلامتی کی فتح ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز اتوار ٹویٹ کرتے ہوئے لکھی۔

انہوں نے اس ٹویٹ میں لکھا کہ بین الاقوامی برادری کے لئے ایک بہت اہم دن ، جس نے امریکی بدنیتی پر مبنی کوششوں کی مخالفت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج سے دنیا کے ساتھ ایران کے دفاعی تعاون کو معمول پر لانا ہمارے خطے میں کثیرالجہتی کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی کے لیے ایک کامیابی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =