ایران کا دہشتگردی حملے پر پاکستانی عوام اور حکومت  سے ہمدردی کا اظہار

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی شہر اورمارا اور کوئٹہ میں دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص حادثے کے لواحقین سے گہرے ہمدردی کا اظہار کردیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گذشتہ دو روز کے دوران اورمارا اور کوئٹہ میں پاکستانی فوجیوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کر تےہوئے حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے ہر طرح کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکبین ، منتظمین ، معاونین اور سرپرستوں کے خلاف جاری لڑائی میں خطے کے تمام ممالک کی شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی صوبے وزیرستان اور بلوچستان میں بم دہماکے اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم حملہ آوروں حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =