ایرانی سائنسدان امریکی غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

تہران، ارنا - ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری توانائی کے استعمال کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جوہری توانائی کے استعمال میں امریکی غنڈہ گردی اور یکطرفہ پن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری توانائی کے استعمال کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے دعوے کے ردعمل پر ٹوئیٹر میں اپنے ذاتی پیج میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی صنعت کے سائنس دان اسلامی انقلاب کے قائد کی ہدایات کو سن کر جوہری توانائی کے استعمال میں امریکی حکومت کے جبر اور یکطرفہ پن سے نمٹنے پر تیار ہیں۔

اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ جوہری توانائی کا پرامن استعمال اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک تزویراتی اصول ہے اور جوہری طاقت ہمیشہ کے لئے ایرانی عوام کے ہاتھ میں رہے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ایران مخالف دعوے میں لکھا کہ " ایران کا دعوی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں چاہتا ہے ، پھر وہ اپنے جوہری پروگرام سے دنیا کو دہمکی دیتا ہے۔ تمام اقوام کو ایرانی بھتہ خوری کو مسترد کرنا چاہئے۔"

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =