پاکستان کا ایران کیساتھ جوہری معاہدے کے فریقین کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو جوہری معاہدے کے ممبروں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعمیری تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

یہ  بات زاہد حفیظ چودری نے آج بروز جمعرات اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امریکی پابندیوں اور ٹرگر سسٹم کو چالو کرنے کے واشنگٹن کے فیصلے کے ساتھ مخالفت کے ساتھ ساتھ مشترکہ ایکشن پلان کے ممبروں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعمیری تعاون  کے فروغ کی اپیل کی۔

انہوں نے ایک بار پھر ایرانی جوہری معاہدے سے حمایت اور ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کیلیے پاکستان کے مستحکم مواقف کا اعلان کیا۔

انہوں نے سفارتی چینل کے ذریعے پیچیدہ بین الاقوامی امور کے حل کے لئے جوہری معاہدے کو ایک واضح ماڈل سمجھا اور مزید کہا کہ پابندیوں اور جبر کا کوئی نتیجہ نہیں ہے اور آپ کو تہران کے ساتھ باہمی تعاون کا راستہ اپنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پابندیوں یا ٹرگر سسٹم کے نفاذ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبروں کے مواقف کو دیکھا ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ  ان ممالک امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =