تہران، ایران  اور قطر کے مشترکہ کمیشن کے ساتویں اجلاس کی میزبانی کرے گا

تہران، ارنا – ایران  اور قطر کے مشترکہ کمیشن کی ساتویں نشست اس سال کے آخر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی اور قطر کے وزیر برا‏‏ئے تجارت اور صنعت نے رواں عیسوی سال کے آخر تک تہران میں دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون کمیشن کا ساتواں اجلاس کے منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی وزیر توانائی رضا اردکانیان نے آج بروز بدھ  قطر کے وزیر تجارت اور صنعت سعد شریده الکعبی کے ساتھ ایک ورچوئل ملاقات میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید گہرے بنانے پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی مزید ترقی کا خیرمقدم کرتے ہوئےباہمی تعاون کے موضوع اور ان پر عمل درآمد کے طریقے کا تعین کرنے کے لئے بات چیت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران اور قطر کے مابین مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قطری چیئرمین نے ایرانی وزیر توانائی کو نومبر کے مہینے میں قطر جانے کی دعوت دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =