انڈر 19 مردوں کے عالمی والی بال مقابلوں کا ایران میں انعقاد ہوگا 

 تہران، ارنا- ورلڈ والی بال فیڈریشن نے 2021 میں انڈر 19 مردوں کے عالمی والی بال مقابلوں کیلئے ایران کی میزبانی سے اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک سے میزبانی کی پیش کشیں پیش کرنے کے بعد ورلڈ والی بال فیڈریشن نے 2021 میں دنیا میں مختلف عمر کے زمرے کے مقابلوں کی میزبانوں کو متعارف کرایا۔

ورلڈ والی بال فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران،انڈر 19 مردوں کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

اس کے علاوہ انڈر 18 خواتین عالمی والی بال مقابلوں کا میکسیکو کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انڈر 20  خواتین عالمی والی مقابلوں کا ہالینڈ اور بلجیم کی میزبانی میں انعقاد ہوگا۔

اس کے علاوہ انڈر 21 خواتین عالمی والی مقابلوں کا اٹلی اور بلغاریہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =