ایرانی علم پر مبنی کمپنی میں ویٹرنری شعبے کے 15 ادویات کی تیاری

تہران، ارنا- ایران کی ایک علم پر مبنی کمپنی نے ویٹرنری کے شعبے میں جڑی بوٹیوں سے 15 ادویات کو تیار کرکے اس حوالے سے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

اس کمپنی کے دائریکٹر مینجنگ نے کہا ہے کہ ان 15 تیار کردہ ادویات کو سب سے زیادہ، مویشوں، مرغیوں، سمندری جانوروں اور شہد کی مکھیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے "ادویات کے معیار اور تاثیر پر توجہ"، "روایتی دوائیوں پر خصوصی توجہ"، "مختلف شعبوں میں فعال ہونا "، "ملک میں تیار کردہ مصنوعات میں خود کفالت اور اعتماد" اور "برآمدات اور غیر ملکی منڈیوں پر خصوصی توجہ" کو اپنے مقاصد میں سے چند قرار دے دیا۔

اس کمپنی کی خاتون ڈائریکٹر مینجر "لالہ حجازی" نے کہا کہ ہماری کمپنی کے ویٹرنری یونٹ کا سب سے اہم مقصد جڑی بوٹیوں کی ادویات کو کیمیائی دوائیوں سے تبدیل کرنا اور جڑی بوٹیوں کی ادویات کا ایک مکمل اور جامع مجموعہ بنانا ہے اور اس حوالے سے کافی تحقیقاتی کام کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران اس کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت میں 300 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

حجازی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کے دوران ہمارے ویٹرنری گروپ نے ویٹرنری کے شعبے میں ادویات کی تیاری کیلئے 8 ابتدائی منظوری حاصل کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کمپنی نے آئندہ تین سال تک ویٹرنری کے شعبے میں جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ 30 نئی ادویات کو مارکیٹوں میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کی ہے جن کو ایک خاص بیماری کے علاج کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =