دشمن عناصر ملک کی برآمدات کو روکنے کیلئے ایران کیخلاف پابندیاں لگاتے ہیں: وزیر دفاع

تہران، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ دشمن عناصر ہمارے ملک کی برآمدات کو روکنے کیلئے ایران کیخلاف پانبدیاں لگاتے ہیں کیونکہ وہ ہماری برآمدات سے خوفزدہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے اتوار کے روز وزرات دفاع اور وزارت برائے مواصلات اور شہری ترقی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران کو کمروز کرنے کیلئے کوشش کرنے والے خبیث دشمن کیخلاف ہماری حکمت عملی خودکفیل ہونا ہے۔

حاتمی نے کہا کہ ایرانی قوم، ان جیسی دشمنیوں کا ہرگز نہیں بھولیں گی کیونکہ وہ اس حساس صورتحال میں ملک کیخلاف معاشی دہشتگردی عائد کردی۔

انہوں نے کہا کہ آج ایرانی قوم ایسی صورتحال میں پابندیوں کو برداشت کر رہی ہے جہاں بہت سی قوموں کو ادویات، سائنس، ٹیکنالوجی اور وسائل تک آسانی سے رسائی ہے اور ایسی صورتحال میں دشمنوں نے ہماری قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی پوری کوشش کی۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمن عناصر کو جاننا چاہیے کہ اگر وہ ایرانی قوم کو ان کے سامنے ہتیھار ڈالنے پر مجبور کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں تو ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے پچھلے 40 سالوں کے دوران جنگ کے ذریعے ہمارے ملک کو محروم اور محدود کرنا چاہتے تھے تا ہم ایرانی قوم نے اس جنگ کو مقدس دفاع میں تبدیل کردیا۔

حاتمی نے ملک کیخلاف معاشی دہشتگردیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  وہ پچھلے دنوں میں بھی پھر سے ایران کیخلاف نئی پابندیاں عائد کردی جن کی ہم پروا نہیں کرتے ہیں اور ہمارے ملک کی برآمدات کو روکنے کیلئے ایران کیخلاف پانبدیاں لگاتے ہیں کیونکہ وہ ہماری برآمدات سے خوفزدہ ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =