عالمی معیار کی تنظیم میں ایران کی 21 ویں پوزیشن بدستور برقرار

تہران، ارنا- گزشتہ 8 سالوں کے دوران، عالمی معیار کی تنظیم میں ایران کی پوزیشن میں 10 درجے بہتری آکر دنیا کی 21 ویں پوزیشن پر کھڑا ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کی قومی تنظیم برائے معیارات کی خاتون سربراہ "نیرہ پیروز بخت" نے ہفتے کے روز معیارات کا عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران، عالمی معیار کی تنظیم میں ایران کی 21 ویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2015 سے اب تک ایران کی قیادت میں دنیا بھر میں 34 بین الاقوامی معیار تیار ہوئے ہیں؛ جبکہ اسلامی انقلاب کی فتح سے لے کر 2015 تک ایرانی قیادت میں تیار کردہ بین الاقوامی معیار کی کل تعداد صرف 18 تھی۔

پیروز بخت نے ایرانی کی قومی تنظیم برائے معیارات اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ان باہمی تعاون کے معاہدے کی تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدوں پر نفاذ سے مذکورہ ممالک کے درمیان برآمدات میں آسانی آئے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =