10 اکتوبر، 2020 6:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84071238
0 Persons
ایران چین کے تعلقات گہرے ہوگئے ہیں: ظریف

بیجنگ،ارنا- چین کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے چینی زبان میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان گہرے تعلقات سے 25 سالہ جامع تعاون منصوبے کا نفاذ ہوگا۔

"محمد جواد ظریف" نے اس پیغام میں اپنے چینی ہم منصب "وانگ ایی" سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مخصوص صورتحال میں اس ملاقات سے ظاہر ہوتی ہے کہ دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ، 25 سالہ جامع تعاون پر عمل درآمد، جوہری معاہدے کے تحفظ اور یکطرفہ اقدامات اٹھانے کی مخالفت سے متعلق اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا 2021ء میں ایران اور چین کے درمیان تذویراتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ ہوگی جو دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات کے فروغ کا ایک نیا موقع ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کے روز چین کے دورے پر پہنچ گئے؛ انہوں نے آج بروز ہفتے کو اپنے چینی ہم منصب "وانگ ایی" سے ایک ملاقات میں باہمی اور علاقائی امور پر بات چیت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =