10 اکتوبر، 2020 10:37 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84070489
0 Persons
ایران کا ٹرمپ کی حالیہ ہرزہ سرائیوں پر ردعمل

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ہرزہ سرائیوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

سعید خطیب زادہ آج بروز ہفتہ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئ ےاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف "ڈونلڈ ٹرمپ" کی حالیہ توہین پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس ٹویٹ میں لکھا کہ ایرانی عوام امریکی غنڈہ گردی، غیر قانونی، شکست خوردہ بیانات سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ہمارے عوام وطن عزیز کے دفاع کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور یہ ہم ہیں جو امریکی جرائم بشمول پابندیاں اور داعش کا نمبر ون دشمن 'جنرل سلیمانی' کے بزدلانہ فتل کے جوابی ردعمل کا انتخاب کرتے ہیں۔

ارنا کے مطابق امریکی صدر نے  ایک ریڈیو چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فحش اور ہرزہ سرائی کے ساتھ ایک بار پھر ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے دنیا کو اپنی شخصیت، پوزیشن کی سطح کو دکھایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =