9 اکتوبر، 2020 1:08 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84069849
0 Persons
ایران مخالف امریکی نئی پابندیاں انسانیت کیخلاف جرم ہیں

لندن، ارنا - برطانیہ میں ایران کے سفیر نے ایرانی بینکوں کے خلاف امریکہ کی نئی اور ظالمانہ پابندیوں کو بین الاقوامی قانون کے مطابق، انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔

یہ بات "حمید بعیدی نژاد" نے جمعہ کے روز اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے تشدد اور نفرت کی انتہائی لابیوں کو ثابت کرنے کے لئے 18 ایرانی بینکاری اور مالیاتی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اس حکومت اپنے آخری لمحوں تک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام طاقت کے ساتھ جنگ بڑھانے کی پالیسی کو جاری رکھتی ہے۔
بعیدی نژاد نے کہا کہ امریکی حکومت نے اس اقدام کے ساتھ واضح طور پر ثابت کردیا کہ ایران کو کرونا کے مقابلہ کرنے کے لئے طبی اشیاء کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کا بار بار دعوی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایک ایسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جس میں امریکی حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کے ساتھ یہاں تک کہ اپنے عوام اور ان کے مفادات کی بھی قربانی دی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول نے جمعرات کے روز ایرانی عوام کو گھٹنوں تک لانے کے مقصد کے ساتھ امین کیپیٹل کمپنی، زرعی ، ہاؤسنگ ، ورکرز ویلفیئر ، شہری ، نیا اکانومی ، رسالت ، حکمت ایرانی اور ایران زمین بینکوں پر نئی پابندیاں عائد کی۔
اس بیان میں اسلامی علاقائی تعاون ، کارافرین ، مڈل ایسٹ ، مہر ایران کریڈٹ انسٹی ٹیوشن ، پاسارگاد ، سامان ، سرمایہ ، کوآپریٹو ڈویلپمنٹ  اور سیاحت بینکیں اس فہرست بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا ، امریکہ نے گذشتہ روز ایک فریب اقدام میں دعوی کیا تھا کہ ایران نے کرونا سے لڑنے میں مدد کی پیش کش کو مسترد کردیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =