ایرانی صدر کا نامور گلوکار شجریان کے انتقال پر تعزيت کا اظہار

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے نامور گلوکار "محمد رضا شجریان" کے انتقال پر تعزيت کا اظہار کیا۔

صدر حسن روحانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم اللہ کے ہیں اور یقینا ہم اسی کی طرف لوٹ آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشہور ایرانی گلوکار اور فنکار محمد رضا شجریان کا انتقال ہمارے لئے بہت درد اور رنج کا باعث بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقیناشکر گزار ایرانی قوم اس مقبول فنکار کے نام ، یادداشت اور کام کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔
واضح رہے کہ تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندے ، ایران میں سوئٹزرلینڈ ، کروشیا، یوکرائن اور برطانیہ کے سفارت خانوں کے علاوہ ایرانی محکمہ خارجہ کے سابق ترجمان اور آذربائیجان میں تعینات سفیر سید عباس موسوی، فرانس میں ایرانی سفیر بہرام قاسمی اور عراقی علاقے کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی نے بھی محمد رضا شجریان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ممتاز ایرانی گلوکار ستمبر 1940 کو شہر مشہد مقدس میں پیدا ہوئے، اسے فارسی روایتی موسیقی کا بہترین استاد سمجھا جاتا تھا۔
محمد رضا شجریان جمعرات کے روز 80 سال عمر میں ایرانی جم ہسپتال میں فوت ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =