ایرانی جنوبی صوبے بوشہر سے 2 لاکھ 90 ہزار ٹن معدنیات کی برآمدات

بوشہر، ارنا – ایرانی جنوبی صوبے بوشہر سے رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران خلیج فارس کے ممالک سمیت بیرون ملک کو 47 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ 2 لاکھ و 90 ہزار ٹن مختلف معدنی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

یہ بات صوبے بوشہر کی صنعت ، کان کنی اور تجارتی تنظیم کے سربراہ "سید حسین حسینی" نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں 144 کان سرگرم عمل ہیں جنہوں نے 1400 روزگار کے مواقع فراہم کیا ہے۔
حسینی نے کہا کہ مختلف صنعتوں کی تشکیل میں سرمایہ کاری ، خاص طور پر متعلقہ صنعتی مصنوعات میں معدنیات کی پروسیسنگ اس صوبے میں سرمایہ کاری کا ایک اچھا موقع ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے کی بندرگاہوں کی خلیج فارس سے متصل ممالک سے کی قربت کی وجہ سے کان کنی کی صنعت کی مصنوعات کی برآمد کے لئے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =