ایران کا آرمینیا اور آذربائیجان کیخلاف سرکاری احتجاج؛ اپنے شہریوں کی سلامتی کے تحفظ پر کوتاہی نہیں کریں گے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کو ایک احتجاجی مراسلہ بھیجا گیا ہے اور ہم اپنے شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے بدھ کے روز آرمینیا اور آذربائیجان کے تناؤ کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر فائرنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کا ایرانی سرحدی عہدیداروں کی آرمینیا اور آذربائیجان کے عہدیداروں کیساتھ ملاقات میں تعاقب کیا گیا ہے اور اس ملاقات میں ایرانی سرحدی علاقوں پر جارحیت سے متعلق احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایرانی محکمہ خارجہ نے ان دونوں ممالک کو ایک احتجاجی مراسلہ بھیجیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر فائرنگ اور ایرانی قومی سالمیت کیخلاف ورزی سمیت شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور ان پر نقصانات پہنچنے سے متعلق احتجاج کیا گیا ہے۔

خطییب زادہ نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے تحفظ پر کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سالیمت کا احترام کرتے ہوئے ان جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں فریقین کی جانب سے ایران میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد سے ملحقہ متعدد دیہات اور علاقوں میں متعدد راکٹ اور میزائل فائر کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچہ زخمی ہوگیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .