6 اکتوبر، 2020 5:12 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84067266
0 Persons
خلیج فارس پورٹ شپ کی دسمبر میں نقاب کشائی ہوگی

بندرعباس،ارنا- ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دسمبر میہنے تک ایران میں پہلے پورٹ شپ کی نقاب کشائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں ڈرون اور ہلی کاپٹر لے جانے کی گنجائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے منگل کے روز ایران نیوی تھیٹر نیشنل فیسٹیول "سی وی" کے اختتامی تقریب کے دوارن گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پورٹ شپ میں میزائل اور ہتیھاروں کے مجموعے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ خلیج فارس پورٹ شپ میں سمندری نیویگیشن کی گنجائش ہے اور وہ ایک دفعہ ایندھن بھرنے سے دنیا میں تین دفعہ سفر کرسکتا ہے۔

ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ فوج کی پہلی فلوٹنگ مائن سویپر بھی دسمبر مہینے میں نقاب کشائی ہوگی اور یہ سمندر، پورٹس اور سواحل میں مائن جیسے خطروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ کے میدان میں ملک کے دفاعی ماہرین کا ایک اور کارنامہ دنا ڈسٹر ہے جس کی نقاب کشائی اس سال کی جائے گی۔

ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ ایرانی نیوی متحرک ہے اور ہر سال میں زیادہ سے زیادہ جنگی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب سمندروں میں قیام امن و سلامتی کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے مفادات میں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =