6 اکتوبر، 2020 3:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84067155
0 Persons
ایران پلازما مصنوعات کی پیداوار میں خودکفیل ہوگا

تہران، ارنا- ایران میں بائیوٹیکنالوجی کی ترقی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کی علم پر مبنی کمپنیوں میں پلازما مصنوعات کی تیاری ہوگی اور اس کمپنیوں میں تیار کردہ مصنوعات آئندہ 2 سالوں تک اس شعبے میں ملک کی 30 فیصد کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "مصطفی قانعی" نے منگل کے روز ملک میں پلازما اور پلازما مصنوعات کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرسال 400 ہزار لیٹر پلازما کو جرمنی بھیجنا پڑتا ہے اور اس ملک کو پلازما کی مصنوعات کو ایران بھیجنے کیلئے 170 یورو فی لیٹر ادا کرنا پڑتا ہے۔

قانعی نے کہا کہ لیکن اب ہم اس حوالے سے اپنے پیڑوں پر کھڑے ہوگئے ہیں اور ملک میں علم پر مبنی کمپنیوں میں تیارکردہ پلازما مصنوعات، آئندہ 2 سالوں تک اس شعبے میں ملک کی 30 فیصد کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پلازما کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے وہ اعلی اور نئی ٹکنالوجی میں سے ایک ہے؛ اس کی پیداوار میں روایتی تطہیر کے طریقے استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔

قانعی کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کو ایران کی ایک علم پر مبنی کمپنی کے ذریعے لوکلائزیشن کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی انسان کے خون میں موجود پلازما دراصل بلڈ میں شامل خلیات اور اس کے ساتھ پروٹین کو تیرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ پلازما میں موجود اینٹی باڈیز انسانی جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہیں؛ خون سے الگ کیے جانے والا پلازما زرد رنگ کا ہوتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =