6 اکتوبر، 2020 3:41 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84067132
0 Persons
ایرانی رقوم کے وصول کیلیے مقروض ممالک کو وفد بھیجیں گے

تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک میں منجمد ہونے والے ایرانی رقوم کے حصول کیلیے مختلف ممالک کو وفد بھیجیں گے۔

یہ بات علی ربیعی نے منگل کے روز اپنی ہفتہ وار نشست میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ربیعی نے کہا کہ جنوبی کوریا نے امریکی پالیسیوں کے زیر اثر ایرانی عوام کو اپنے ناقابل تسخیر حقوق سے محروم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور حکومتی ترجمان نہیں ، بلکہ ایک ایرانی شہری کی حیثیت سے ، میں کچھ ممالک سے کہتا ہوں کہ آج ٹرمپ کے ظلم و ستم ،جو باقی نہیں رہے گا، کا ساتھ نہ دینے کی ہمت ایرانی عوام کیلیے بہت اہم ہے۔

ربیعی نے کہا کہ جنوبی کوریا مختلف بہانوں کے تحت اس سے تقریبا 8 ارب ڈالر منجمدشدہ ایرانی اثاثوں کی واپسی سے گریز کرتا ہے۔

انہوں نے ناگورنو کاراباخ میں ارمینیا اور آذربائیجان کے مابین فوجی تنازعہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریہ آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحران کے حل کو فوجی نہیں سمجھتے ہیں دوسری طرف ، ہم سرحدی علاقوں میں اپنے شہریوں کی جان ومال کو پہنچنے والے نقصان سے بہت پریشان ہیں۔

ربیعی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فریقین فوری طور پر تشدد اور خونریزی کا خاتمہ کریں اور مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے بین الاقوامی قانون پر عمل کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =