ایرانی اداکارہ کو قوموں کے انٹرنیشنل شارٹ فلم میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

 تہران، ارنا- آسٹریا میں منعقدہ 48 ویں بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹیول آف نیشنس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایرانی فلم "مینا" فلم کی نوجوان اداکارہ کو دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں منعقدہ بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹیول آف نیشنس میں ایرانی اداکارہ "نیکا شہباززادہ" کو سب سے بہترین خاتون اداکارہ کے طور پر چن لیا گیا۔

واضح رہے کہ "مینا" فلم کی ہدایتکاری خاتون ایرانی فلم ساز "آوازہ شہنواز" نے کی ہے اور اس فلم کو اب تک متعدد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

نیشنس شارٹ فلم فیسٹیول ہرسال دنیا بھر کے فلم بینوں کو افسانوں، انیمیشن اور دستاویزی فلموں کی انواع میں دکھا کر میزبانی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 48 ویں بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹیول آف نیشنس 24 سے 29 ستمبر تک آسٹریا میں انعقاد کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =