ایران اور کویت کے دوستانہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی توسیع کو دیکھیں گے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کویت کے نئے امیر کے نام میں ایک پیغام میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کی قیادت کے دوران، دونوں ملکوں کے تعلقات کی بڑھتی ہوئی توسیع سمیت خطے میں قیام امن اور استحکام کا مشاہدہ کریں گے۔

ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز اتوار کو "شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو امیر کویت کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ آپ کی قیادت کے دوران، دونوں ملکوں کے تعلقات کی بڑھتی ہوئی توسیع سمیت خطے میں قیام امن اور استحکام کا مشاہدہ کریں گے۔

انہوں نے کویتی حکومت اور عوام خاص طور پر امیر کویت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ امریکا میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا؛ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 2006 میں امیر کویت بنے اور اپنی علالت تک اس عہدے پر فائز رہے؛ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کویت کے وزیراعظم بھی رہے ہیں، وہ کویت کے 40 سال تک وزیر خارجہ بھی رہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =