بیرون ملک میں مقیم 150 ایرانی ماہرین کی قومی کمپنیوں میں شمولیت

تہران، ارنا- بیرون ملک ماہرین اور کاروباری افراد کیساتھ تعاون کے پروگرام کے تحت گذشتہ 6 مہینوں میں 150 ایرانی ماہرین، کاروباری افراد اور محققین ملک واپس آکر علم پر مبنی کمپنیوں میں کام کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق، بیرون ملک ایرانی ماہرین اور کاروباری افراد کیساتھ تعاون کا پروگرام (Connect.isti.ir) نائب ایرانی صدر کے آفیس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام میں بیرون ملک ایرانی اشرافیہ اور قابل اہل افراد کیساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار کیا گیا جس نے رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے اندر اندر 150 افراد کو ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے نظام میں داخل کردیا ہے۔

بیرون ملک ایرانی ماہرین اور کاروباری افراد کیساتھ تعاون کا پروگرام، ایرانی محققین اور ماہرین کی سائنسی اور خصوصی صلاحیت کو استعمال کرنے اور ملک کے منتخب سائنسی، تکنیکی اور صنعتی مراکز کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے مقصد کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔

 اس پروگرام میں خصوصی ڈیٹا بیس کا وسیع نیٹ ورک تیار کیا گیا ہے جس میں ملک کی بہترین یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور علم پر مبنی کمپنیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، اس پروگرام میں اب تک 120 سے زیادہ خصوصی پارٹنر سائٹس شامل ہوچکی ہیں۔

اس پروگرام میں 6500 سے زیادہ کامیاب اشتراک بشمول پوسٹ ڈاک، مہمان پروفیسر، مطالعے کا موقع، کمپنی اسٹیبلشمنٹ اور ٹکنالوجی کمپنیوں میں ملازمت رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جو ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے تجربات کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی صلاحیتوں سے  فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =